بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نے کہا ہے کہ24 گھنٹے سے زیادہ گزر چکے ہیں لیکن میری بہن ماہ رنگ بلوچ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے اپنے وکیل سے بات کرنے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج صبح، ہم نے جیل کے باہر 2 گھنٹے سے زیادہ انتظار کیا لیکن اس تک رسائی سے انکار کردیا گیا اور کپڑے اور کھانا پہنچانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ فورسز کی فائرنگ سے جانبحق افراد کی میتوں کے ہمراہ دھرنے پر موجود تھی ۔
ماہ رنگ بلوچ کی اور دیگر بی وائی سی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان میں احتجاج جاری جبکہ دنیا بھر انسانی حقوق کے ادارے اور کارکن ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔