لیاری: سرچ آپریشن متعدد افراد گرفتار

322

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے ترجمان کے مطابق پولیس اور رینجرز کا لیاری و ملحقہ علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کی گئی ہے۔

سرچ آپریشن ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کی سربراہی اور ایس پی لیاری لعل بخش سولنگی کے زیر نگرانی کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن لیاری کے تمام حساس و غیر حساس علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مختلف دوکانوں, گھروں اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

آپریشن میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، لیڈیز کانسٹیبلز و اہلکاروں نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد موجودہ دہشتگردی کی لہر میں امن و امان کی فضاء کا جائزہ لینا اور قانون کی رٹ کو قائم کرنا ہے۔

آپریشن کے دوران کئی افراد کو تلاش ایپ ڈیوائس سے چیک کیا گیا، جبکہ مشتبہ افراد کو پولیس اسٹیشن منتقل کرکے پوچھ گچھ جاری ہے۔