لاپتہ فہیم اور خادم کی عدم بازیابی کے لئے خلاف لواحقین نے ایک بار پھر شاہراہ بلاک کردی

96

کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے قلات کے رہائشی فہیم اور خادم حسین کے لواحقین نے ان کی عدم بازیابی پر منگچر کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ ایک بار پھر بند کر دی ہے۔

لواحقین کا موقف ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاپتہ فہیم اور خادم حسین کی بازیابی کے لیے جو معاہدہ کیا تھا اس پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

شاہراہ کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔

تین روز قبل لاپتہ ہونے والے فہیم اور خادم حسین کے لواحقین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے بعد 40 گھنٹوں سے قومی شاہراہ پر جاری دھرنا ختم کیا تھا۔

فہیم احمد اور خادم بلوچ دونوں انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم تھے جنہیں گزشتہ شب سمنگلی روڈ واقع جناح ٹاؤن سے رات کے ایک بجے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا