قلات: پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ، اسلحہ ضبط

940

بلوچستان ضلع قلات میں فوجی آپریشن میں مصروف فورسز اہلکاروں پر حملہ، ہلاک اہلکاروں کا اسلحہ حملہ آور اپنے ساتھ گئے۔

آج صبح پاکستانی فورسز نے قلات کے علاقے ہربوئی، اسکلکو اور گردونواح کے علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کے قافلوں کی شکل میں پیش قدمی کی۔

آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو ہربوئی کے علاقے میں گھات لگائے مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حملہ آوروں نے ہلاک اہلکاروں کا اسلحہ و دیگر فوجی سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو پاکستانی فورسز پر مختلف نوعیت کے حملے کرچکے ہیں۔