قلات میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری

457

بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کی بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

قلات کے علاقے ہربوئی، مورتین، اسکلکو، شیخڑی، یوسفی اور گردنواح کے علاقے میں پاکستانی فوج آپریشن میں مصروف ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی پیدل اہلکاروں کی بڑی تعداد مذکورہ علاقوں میں پیش قدمی کررہی ہے جبکہ فوجی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے قافلوں کو مذکورہ علاقوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دوران آپریشن آبادیوں کو گھیرے میں لیکر گھروں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔