قلات: موٹروے پولیس کا اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لینے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

178

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 19 مارچ کو قلات کے علاقے منگچر میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کراچی کوئٹہ ہائی وے پر موٹروے پولیس کو گھیرے میں لیکر ان کی سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں ضبط کرکے انھیں انسانیت اور بلوچیت کے ناطے رہا کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف بلوچستان بھر میں قابض پاکستانی فوج، اس کے نیم فوجی دستوں اور دیگر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا جاری رکھے گی۔

ترجمان نے کہا کہ منگچر میں موٹروے پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور بلوچستان کی آزاد اور خودمختار حیثیت کی بحالی کے لیے انتھک جدوجہد کے فلسفے پر عمل پیرا رہیں گے۔