قلات کے قریب ایک خودکش حملے میں فورسز قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سرکاری حکام نے بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ایک اہلکار ہلاک چار دیگر اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
قلات حملے میں فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، جبکہ واقعہ کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا ہے۔
سرکاری حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز قافلے کو ایک خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حملے کے مقام سے ایک خاتون کی باقیات برآمد ہوئے ہیں جس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور ایک خاتون ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
قلات میں فورسز قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔