قلات دھماکا: پاکستان فوج کے 2 اہلکار ہلاک، میجر سمیت تین اہلکار زخمی

350

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز پر حملے میں حکام کے مطابق میجر رینک کے آفیسر سمیت تین اہلکار زخمی اور دو ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک اہلکاروں میں نائیک محمد شریف اور نائیک باقر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں میجر حیسب عالم، نائیک محمد ضیاء اللہ اور نائیک جاوید احمد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح قلات کے علاقے ہربوئی میں پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

گذشتہ روز بھی اسی علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے موٹر سائیکلوں پر سوار پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو گھات لگاکر نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور کم از کم چھ زخمی ہوئیں۔

بی ایل اے کی جانب سے گذشتہ روز ہونے والے حملے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ہلاک اہلکاروں اور قبضے میں لیئے گئے ان کا اسلحہ دکھایا گیا ہے۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔