قلات حملے میں قابض فوج کے 4 اہلکار ہلاک کرکے اسلحہ قبضے میں لیا – بی ایل اے

381

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج قلات میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جس میں دشمن فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے ہربوئی میں قابض پاکستانی فوج کے موٹرسائیکلوں کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جن کا اسلحہ اور دیگر فوجی سامان سرمچاروں نے قبضے میں لے لیا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کے حملے میں بھاگنے کی کوشش میں قابض پاکستانی فوج کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے، بزدل فوج کے اہلکار اپنے ہلاک اہلکاروں کر چھوڑ کر بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج کو سرمچاروں نے اس وقت حملہ کرکے نقصانات سے دوچار کیا جب وہ وہ ہربوئی و گردنواح کے علاقوں میں جارحیت میں مصروف تھے، حملے کے باعث دشمن فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچ لبریشن آرمی ہمہ وقت عوام کی حفاظت کیلئے تیار بیٹھی ہے، دشمن کے ہر جارحیت کا جواب اسی طرح شدید حملوں کی صورت میں دی جائے گی۔