قلات اور پنجگور میں لیویز و پولیس پر حملے، اسلحہ ضبط

121

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور قلات میں مسلح افراد کا پولیس اور لیویز کے چوکیوں پر حملے، اسلحہ ضبظ، ایک اہلکار زخمی۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں چودہ چوک کے مقام پر پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد کا حملہ، مسلح افراد پولیس کے تمام اسلحے اور دیگر سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب قلات سے بھی اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملے کرکے انکے اسلحہ و دیگر سامان ضبط کرلئے ہیں۔

قلات میں حملے کے وقت فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔