قلات آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک، آفیسر سمیت دیگر زخمی – بی ایل اے

285

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر شدید جانی نقصانات سے دوچار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے ہربوئی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں پانچ دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور میجر رینک کے آفیسر سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دشمن فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج گذشتہ روز سے ہربوئی اور گردنواح میں جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کررہی ہے جس کو سرمچاروں نے حملے میں نشانہ بناکر آج پھر سے پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔