طلباء احتجاج: بلوچستان یونیورسٹی نے آنلائن کلاسز کا فیصلہ واپس لے لیا۔

36

طلباء کی جانب سے آنلائن کلاسز کی مخالفت اور فزیکل کلاسز کی مطالبے کے بعد جامعہ اتنظامیہ نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

جامعہ بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی آن لائن کلاسز کا فیصلہ واپس لے لیا، جامعہ ایڈمن کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن کلاسز کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے،

اس سے قبل کوئٹہ شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر جامعہ انتظامیہ نے یونیورسٹی کو بند اور تدریسی عمل معطل کرکے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

طلباء تنظیموں کی جانب سے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کلاسز بحالی مطالبے کے بعد جامعہ انتظامیہ نے مختلف وجوہات کی بنا پر آن لائن کلاسز کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔