بی آر جی کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے تین مختلف کاروائیوں میں صحبت پور میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو فائرنگ کر کے گاڑیوں اور مشینریوں کو شدید نقصان پہنچایا، ڈیرہ بکٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا اور ڈیرہ مراد جمالی میں ترقیاتی کام کرنے والی کمپنی کے ایکسیویٹر کو دھماکے سے تباہ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ گیارہ مارچ کو بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے مغرب کے وقت صحبت پور کے علاقے گور ناڑی میں سڑک تعمیر کرنے والے کمپنی پر فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے گاڑیوں اور مشینریوں کو شدید نقصان پہنچایا
مزید کہاکہ دوسری جانب باره مارچ کے رات کو ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بکٹی کے علاقے سوئی کے قریب دولی کے مقام پر سوئی سے پنجاب جانے والی 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی رات کو بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں ھادی بخش ھوٹل پر ترقیاتی کام کرنے والی کمپنی کے ایک ایکسیویٹر مشین کو دھماکے خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ ریپبلکن گارڈز ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے کاروائی بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔