بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم کارروائی کے دوران جعفر ایکسپریس کو پٹڑی سے اتار کر اپنے قبضے میں لے لیا۔ مزاحمت کرنے پر چھ فوجی اہلکار ہلاک کر دیے گئے، جبکہ سو سے زائد مسافر بی ایل اے کی حراست میں لے لیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ یرغمالیوں میں پاکستانی فوج، پولیس، اے ٹی ایف، اور آئی ایس آئی کے حاضر سروس اہلکار شامل ہیں، جو چھٹیوں پر پنجاب جا رہے تھے۔ بی ایل اے واضح طور پر خبردار کرتی ہے کہ اگر قابض فوج کی جانب سے کسی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو تمام یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔
ترجمان نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران بی ایل اے کے سرمچاروں نے خواتین، بچوں اور بلوچ مسافروں کو رہا کر دیا ہے، جبکہ باقی تمام یرغمالی قابض فوج کے حاضر سروس اہلکار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس کارروائی کی قیادت بی ایل اے کی فدائی یونٹ، مجید بریگیڈ کر رہی ہے، جسے فتح اسکواڈ، ایس ٹی او ایس، اور زراب کی مکمل حمایت حاصل ہے۔