سمی دین، وکلاء اور ساتھی پولیس کی حراست میں، بڑی تعداد میں کارکن تھانے کے باہر جمع

1081

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے مظاہرین کو تاحال رہا نہیں کیا گیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین، لالا وہاب، سوشل ایکٹویسٹ پروین ناز سمیت متعدد خواتین اور مرد مظاہرین کو آج کراچی میں احتجاجی مظاہرے کے دوران سندھ پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

گرفتار مظاہرین کو ایئرٹریلی تھانے منتقل کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے، سمی دین بلوچ کی وکیل ابیرہ اشفاق کو بھی پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ان کی رہائی کے لیے تھانے پہنچیں۔

گرفتار بلوچ مظاہرین کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان تھانے کے باہر جمع ہوگئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق گرفتار خواتین تھانے میں موجود ہیں تاہم پولیس نے لالا وہاب بلوچ سمیت قریباً 8 گرفتار مرد کارکنان کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے ساتھیوں کو فوری طور پر منظرعام پر نہیں لایا گیا تو ہم مجبوراً دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری پولیس پر عائد ہوگی۔