سردار اختر مینگل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ بی آر پی

309
Sher Mohammad Bugti

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی سردار اختر مینگل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اگر پاکستانی فوج یہ سمجھتی ہے کہ بلوچ رہنماؤں کو نشانہ بنا کر بلوچ قوم کی اپنی سرزمین اور بقا کے لیے جاری جدوجہد کو ختم کیا جا سکتا ہے، تو یہ ان کی محض خام خیالی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سردار اختر مینگل ایک پُرامن مارچ کی قیادت کر رہے تھے، جس کا مقصد بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ بلوچ تاریخ اور روایات سے نابلد پاکستانی فوج اگر یہ گمان کرتی ہے کہ وہ ظلم، جبر اور خونریزی کے ذریعے بلوچ عوام کو زیر کر سکتی ہے، تو یہ اس کی جہالت اور احمقانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ وہی فوج ہے جو یہ سمجھتی تھی کہ نواب اکبر بگٹی کو شہید کرکے بلوچ تحریک کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ مگر آج حالات اس کے برعکس ہیں—بلوچ وطن کی جدوجہد ہر گلی، ہر کوچے میں پہنچ چکی ہے، اور ہر نوجوان شہید نواب اکبر بگٹی کے نظریات کو لے کر اپنے وطن کے لیے سرگرم عمل ہے۔