زہری پاکستانی فورسز اور مسلح افراد میں شدید جھڑپیں

407

گذشتہ شب پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری سے اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب بیس سے زائد گاڑیوں پر مشتمل فورسز اہلکاروں کا قافلہ علاقے میں پہنچا تھا جبکہ رات ایک بجے سے صبح تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اس دوران علاقے میں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز رات بھر سنائی دیئے۔

زہری جھڑپوں کی حوالے سے تاحال مقامی انتظامیہ نے کوئی اطلاع فراہم نہیں کی ہے اور نا ہی واقعہ میں جانی نقصانات کے اطلاعات تاحال موصول ہوئی ہے۔