بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کا مظاہرین فائرنگ و شیلنگ، کم از کم تین مظاہرین جانبحق، متعدد افراد زخمی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ ریاستِ پاکستان نے پُرامن مظاہرین پر بلا تفریق فائرنگ کر کے قیامت برپا کر دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں،شہیدوں کے لاشوں کے ہمراہ سریاب میں دھرنا دیا جارہا ہے ،عوام سریاب دھرنے میں جلد ازُ جلد پہنچے ،جبکہ سول اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ آج کوئٹہ میں بلوچستان میں ہونے والے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج ہونے والا تھا جس پہ پاکستانی فورسز نے دعوی بول کر مظاہرین پر فائرنگ کھول دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتک 35 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سات کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس دوران تین افراد جانبحق ہوئے ہیں۔