خضدار پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار زخمی

120

مسلح افرا نے پولیس کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

خضدار سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے وڈھ کے قریب پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی، جہاں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

پولیس کو وڈھ چڑاھی کے مقام پر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، زخمی اہلکاروں کو وڈھ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مزید تحقیات مقامی پولیس اور انتظامیہ کررہی ہے۔