خضدار: مسلح افراد نے لیویز کے اسلحے ضبط کرلئے

227

اطلاع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نماز مغرب کے وقت وڈھ میں شہدا چیک پوسٹ پر حملہ کرکے لیویز فورس کے اہلکاروں سے سرکاری اسلحے ضبط کرلیے ۔

خضدار انتظامیہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ مسلح افراد لیویز اہلکاروں سے ایک بندوق چھین لینے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے روزانہ پولیس اور لیویز اہلکاروں کے اسلحے ضبط ہونے کی اطلاعات آرہے ہیں ۔