خضدار: ایم ایٹ شاہراہ پر حادثہ، 3 افراد جاں بحق، دو زخمی

97

ضلع خضدار میں سی پیک ایم 8 شاہراہ پر نال سے خضدار جانے والی سڑک پر صمند چیک پوسٹ کے قریب ایک حادثہ پیش آیا ہے۔

اس حادثے میں پک اپ اور زمیاد گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں حاجی محمد اسماعیل، حاجی محمد بخش، اور شفیع اللہ پٹھان شامل ہیں، جبکہ زخمی شخص کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے