خضدار: ایس ایچ او کے گھر پر دھماکہ، بچے اور والد زخمی

251

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گھر پر دستی بم حملے میں ایک بزرگ و چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے کوشک میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے نتیجے میں ایک بزرگ و چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی بزرگ ایس ایچ او سٹی قادر شیخ کے والد اور زخمی بچوں میں سے دو اس کے بچے بتائے جارہے ہیں۔

زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔