خضدار: اورناچ میں پولیس اور لیویز کے تھانوں پر قبضہ کرکے ان کا اسلحہ ضبط کرلیا اور تھانوں کو نذر آتش کر دیا – بی ایل ایف

72

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آٹھ مارچ 2025 کے دن بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے اورناچ شہر کا کئی گھنٹوں تک محاصرہ کیا۔ اس دوران پولیس اور لیویز کے تھانوں پر قبضہ کرکے ان کا اسلحہ ضبط کرنے کے بعد دونوں، پولیس اور لیویز تھانوں، کو نذرِ آتش کر دیا۔ سرمچاروں نے پولیس اور لیویز کی تین گاڑیاں بھی جلا دیں۔ دوران کاروائی سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے  پولیس اور لیویز اہلکاروں کو سنبھلنے اور مزاحمت کرنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ شہیدوں کے ارمان آزاد بلوچستان کی تحریک کے حمایت میں عوام کی دلی ہمدردی اور حمایت نے ثابت کیا ہے کہ بلوچ قوم آزادی کی اس جنگ میں اپنے سرمچاروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اورناچ حملے میں پولیس اور لیویز تھانوں میں موجود تمام عسکری سازوسامان ضبط کرنے کی اور دونوں تھانوں اور ان کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بذریعہ میڈیا بلوچستان بھر میں اپنے قوم سے التجا کرتی ہے کہ سرمچاروں کی طرف سے ناکہ بندی اور محاصرے کے دوران اپنی اور سرمچاروں کے حفاظت کی خاطر سرمچاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست پاکستان کی افواج، دیگر سکیورٹی فورسز اور استحصالی پروجیکٹس کے خلاف حملے جاری رکھیں گے۔