خضدار، مستونگ ، اورماڑہ: مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹوں پر قبضہ، اسلحہ ضبط

520

مسلح افراد نے مختلف پولیس تھانوں پر حملوں کے دوران اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے تمام اسلحہ ضبط کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درجنوں مسلح افراد نے ہندو محلہ کے قریب پولیس ناکہ پر حملہ کرکے تمام اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد انکا اسلحہ و دیگر سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اس دوران پولیس اور ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصل نال گروک میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ، چیک پوسٹ پر موجود لیویز اہلکاروں کے اسلحہ اور موٹر سائیکل صبط کر کے لے گئے ہیں۔

مستونگ سمیت نال کے مختلف مضافات میں اس وقت بھی مسلح افراد کی موجودگی کے اطلاعات ہیں جبکہ فورسز کی بھاری تعداد مختلف شاہراہوں پر تعینات کردی گئی ہے۔

وہاں اورماڑہ کے علاقے ماکولا میں نامعلوم مسلح افراد کا کوسٹل ہائی وے پولیس (N-10) کی گاڑی پر حملہ۔ مسلح افراد نے پولیس گاڑی کو نذر آتش کر دیا، جبکہ پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان ضبط کر لیا۔