ضلع خاران میں گْواش روڈ پر مسلح افراد نے ایف سی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے بعد فورسز نے شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم عسکری حکام کی طرف سے جانی نقصان کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے۔
دریں اثنا گزشتہ رات بلوچستان کے ضلع ڈھاڈر کے علاقے سنی سہران میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیم کی تعمیر کی جگہ پر کام کرنے والے کم از کم 8 مزدوروں کو اغوا کرکے مشنیری کو آگ لگا دیا ۔