صوبائی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کا لکپاس کے مقام پر جاری بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنا گاہ آمد ، حکومتی وفد میں صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور بلیدی ، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوراحمد بنگلزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین سردار اختر مینگل، نواب محمد خان شاہوانی،اختر حسین لانگو ثناءاللہ بلوچ ، پرنس آغاموسی جان و دیگر مرکزی قیادت سے ملاقات کیا اور مزاکرات کئے ۔
حکومتی وفد نے دھرنا قیادت سے گزارش کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پیش نظر اور عید قریب ہونے کے سبب دھرنا ختم کیا جائے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
وفد نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت مسائل کو مل بیٹھ کر بات چیت سے حل کریگی ، مذاکرات کا پہلا دور کافی دیر تک چلا۔ جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت نے ماہ رنگ بلوچ ، سمی دین، بیبو بلوچ سمیت تمام خواتین کی رہائی کے مطالبے پر قائم رہے۔
مزاکرات کا پہلا دور کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہوا، اور صوبائی حکومت کی مزاکراتی وفد واپس کوئٹہ روانہ ہوگیا ۔
جبکہ حکومتی وفد افطاری کے بعد دوبارہ مزاکرات کیلئے بی این پی قیادت سے ملاقات کریگی اور مذاکرات میں پیشرفت کی جائے گی۔