ڈپٹی کمشنرکچھی نے بولان کی حدود میں شام 5بجے سے صبح 5بجے تک گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی اور موجودہ حالات کے پیش نظر عوام الناس و ٹرانسپورٹرز کومطلع کیاجاتا ہے کہ آج 28 مارچ سے تاحکم ثانی ضلع کچھی بولان کی حدود میں ہرقسم کی پبلک،پرائیویٹ ٹرانسپورٹ نیز تمام چھوڑی بڑی گاڑیوں کا شام 5بجے سے صبح 5بجے تک داخلہ ممنوع ہوگا۔
مذکورہ اوقات میں سبی سے بطرف کوئٹہ جانے والی ٹریفک کو ناڑی بینک ضلع سبی کی حدود میں جبکہ کوئٹہ سے سبی جانے والی ٹریفک کو کولپور کے مقام پر روک دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دنوں بلوچستان میں بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب روڈ بلاکنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان روڈ بلاکنگ کے دوران متعدد فوجی و سیکورٹی کے اہلکاروں کے گرفتار اور مارنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔