حب پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

218

مسلح افراد نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

حب اسے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ساکران روڈ مینگل آباد کالونی کے وریب قائم پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جو چوکی کے اندر گر کر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

دھماکہ کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی۔

بم حملے کے بعد پاکستانی فورسز و پولیس کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہچ گئے ہیں، علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔