پاکستانی فورسز کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماوں کے خلاف کریک ڈاوں جاری ہے۔ مزید دو خواتین کارکنوں کو پاکستان فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق ہماری دو خواتین کارکن ماہ زیب بلوچ اور فوزیہ بلوچ کو پاکستانی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ بلوچ کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
بی وائی سی مطابق آج، دو خواتین کارکنوں، ماہ زیب بلوچ اور فوزیہ بلوچ کو اُتھل احتجاج سے واپس آتے ہوئے گڈانی کراس پر فورسز نے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کارکنوں کو ریاست کی جانب سے نشانہ بنانا اس کی بے چینی کو ثابت کرتا ہے لیکن بلوچستان ثابت قدم ہے، ہر گرفتاری ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔ ظلم کو نہیں، پاکستان کے ظلم کو نہیں۔