حب بلوچ خواتین بچوں پر تشدد لاٹھی چارج کا استعمال اور خواتین کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے۔ بلوچستان بار کونسل

108

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں حب میں لاپتہ بلوچ افراد کے دھرنا میں خواتین بچوں پر تشدد لاٹھی چارج کا استعمال اور خواتین کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کے بگڑتی ہوئی صورتحال آئے روز شاہراہوں کی بندش اور بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون گرفتاریاں باعث تشویش ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جب سے موجودہ حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بلوچستان میں کرپشن لوٹ کھسوٹ بیڈ گورننس کی انتہا ہے بلوچستان کے عوام کا موجودہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے لاپتہ افراد کا معاملہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے بیان میں کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین روزانہ کے بنیادوں پر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں جسکی وجہ سے بلوچستان کا دوسرے صوبوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

بیان میں کہا کہ عدلیہ سے بھی عوام اعتماد اٹھ چکا ہے جس کی وجہ سے عوام عدالتوں میں آنے شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہو چکے ہیں موجودہ صوبائی حکومت مال بنانے میں مصروف ہے کرپشن اقربا پروری لاقانونیت عروج پر ہے۔

بیان میں کہا کہ جب بھوانی کے مقام پر لاپتہ افراد کے دھرنا میں طاقت کا استعمال خواتین بچوں پر لاٹھی چارج تشدد اور خواتین کی گرفتاری قابل مذمت ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے گرفتار خواتین بچوں کو فوری رہا کرے۔