حب، مستونگ: 3 لاشیں برآمد

139

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں مین آر سی روڈ سے متصل سیمنٹ ڈپو کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق گڈانی اسٹاپ سیمنٹ ڈپو کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ امیر بخش کے نام سے ہوئی جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی کے حوالے کر دیا گیا ۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقے میں 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ لیویز ایریا کلی لاکھا کے مقام سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں جن کی عمریں 15 سے 20 سال بتائی جاتی ہے ۔

لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔