جیل میں بی وائی سی رہنما بیبرگ بلوچ کی طبیعت بگڑ گئی، حالت تشویشناک

379

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما بیبرگ بلوچ کی طبیعت شدید تشدد کے باعث بگڑ گئی ہے۔

بیبرگ بلوچ کو تھانہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی سہولیات بھی نہیں دی جارہی ہے۔ ان کے پاؤں سوجھ گئے ہیں جبکہ اسپیشل پرسن ہونے کے حوالے سے بھی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 20 مارچ کی صبح تقریباً 5:30 بجے، پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں بیبرگ کے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، انہیں اور ان کے بھائی کو زبردستی حراست میں لے لیا۔ 

بیبرگ بلوچ کی بازیابی کے لئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کا راستہ اپنایا گیا تو فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا، جبکہ ڈاکٹر ماہ رنگ، بییو سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔