جعفر ایکسپریس پر قبضہ، آپریشن ہوئی تو تمام یرغمالی ہلاک کیئے جائیں گے – بی ایل اے

942

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم کارروائی کے دوران ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرکے جعفر ایکسپریس کو روک لیا ہے۔ سرمچاروں نے تیزی سے ٹرین پر قبضہ جماتے ہوئے، تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے یہ واضح وارننگ جاری کرتی ہے کہ اگر قابض فوج کی طرف سے کوئی بھی آپریشن کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اور تمام سینکڑوں یرغمالیوں کو ہلاک کردیا جائیگا، جسکا ذمہ دار قابض فوج ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ یہ آپریشن بی ایل اے کی مجید بریگیڈ، ایس ٹی او ایس، اور فتح اسکواڈ کے خصوصی سرمچار مشترکہ طور پر انجام دے رہے ہیں، اور کسی بھی قسم کی فوجی چڑھائی کی صورت میں سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر قبضے کے دوران ابتک چھ فوجی اہلکار ہلاک اور سینکڑوں مسافر حراست میں لیئے جاچکے ہیں۔ جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔