جعفر ایکسپریس قبضہ: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مذمت

735

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر ہونے والے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کی ہے۔

سکیورٹی کونسل نے جمعے کو جاری اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں، پاکستان کی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی جانب سے کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس کو بولان کے قریب 400 سے زائد مسافروں کے ہمراہ یرغمال بنا لیا گیا تھا جن اکثریت پاکستانی فوج کے اہلکاروں تھی۔

بی ایل اے کے مطابق مذکورہ ٹرین میں 200 سے زائد پاکستانی فورسز کے اہلکار، پولیس، آئی ایس آئی و دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار موجود تھیں جب اسے یرغمال بنایا گیا، جبکہ بلوچ لبریشن آرمی نے اس دوران 80 سے زائد خواتین بچوں اور بزرگوں کو رہا کردیا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی نے یرغمال بنائے گئے فورسز اہلکاروں کے رہائی کے بدلے بلوچ سیاسی اسیران اور جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا ، تاہم حکومت اور عسکری حکام کی جانب سے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے بلوچ لبریشن آرمی نے دیگر یرغمالی 214 پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک کردیا ۔