جعفر ایکسپریس اور 182 یرغمالی چھ گھنٹے سے زیر حراست ہیں، 20 فوجی اہلکار ہلاک – بی ایل اے

823

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو ایک بیان میں کہاکہ سرمچاروں نے جعفر ایکسپریس پر قبضہ کرنے کے بعد 182 یرغمالیوں کو اپنے زیر حراست رکھا ہوا ہے، جو گزشتہ چھ گھنٹوں سے ہمارے زیر تحویل ہیں۔ اس آپریشن میں پیشقدمی کرنے والے مزید 8 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک کیئے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 20 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کی طرف سے جاری آپریشن کے دوران پاکستانی فضائیہ کے ساتھ طیارہ شکن توپوں سے شدید مقابلہ کیا جا رہا ہے، جس میں دشمن کو بھاری نقصانات کا سامنا ہے۔ بی ایل اے کے جنگجو مسلسل اپنی پوزیشنز مضبوط کر رہے ہیں اور اس آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے پاکستانی فوج کی طاقت کو چیلنج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کامیاب آپریشن میں ابتک بی ایل اے کا کوئی ایک بھی سرمچار زخمی یا شہید نہیں ہوا ہے، جبکہ اس وقت تمام یرغمالی بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ کی تحویل میں رکھے گئے ہیں۔ مجید بریگیڈ کو واضح احکامات جاری کی جاچکی ہیں کہ اگر پاکستانی فوج قریب آنے کی کوشش کرتی ہے تو تمام یرغمالیوں کو ہلاک کرکے، فدائین بغیر پسپا ہوئے شہادت تک پاکستانی فوج کا مقابلہ کریں۔