جامعہ بلوچستان کے اساتذہ و ملازمین کو ماہ رمضان میں بھی تنخواہ اور پنشنز کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ اکیڈمک اسٹاف

5

جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین کو ماہ رمضان میں بھی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے۔

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران، بشمول صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے دیگر سرکاری ملازمین کو بونس سمیت تنخواہیں اور پنشنز ادا کی جا چکی ہیں، جبکہ جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ بلوچستان طویل عرصے سے مالی بحران کا شکار ہے، جس کے باعث تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔
دسمبر 2024 کی تنخواہیں بھی تاحال ادا نہیں کی گئیں۔ 

اساتذہ اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مالی بحران کا مستقل حل نکالیں اور تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ اساتذہ اور ملازمین معاشی مشکلات سے نکل سکیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھا سکیں۔