تونسہ شریف: گرفتار مظاہرین 37 گھنٹوں سے زیر حراست

276

ستائیس مارچ کو تونسہ شریف میں ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والوں کو تاحال نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا۔

27 مارچ کو تونسہ شریف میں ہونے والےاحتجاج پر پولیس کی جانب سے 10 مرد اور دو خواتین گرفتار کیے گئے خواتین بعدازاں رہا کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد 36 گھنٹوں سے حوالات میں ہیں نہ ان پر کوئی ایف آئی آر کی گئی اور نہ ہی انہیں خاندان والوں سے ملنے دیا جارہا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں شعیب بلوچ، نجیب بلوچ، یوسف بلوچ، عبدالحق، سراج ،حسین، محمد خان ذوالفقار بلوچ، عبدالمجید اور ثقلین شامل ہیں۔