ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں نہنگ ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، مقتول کی شناخت بیبگر ولد امان، سکنہ دازن کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز پولیس ایریا دازن سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار انہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے، اور دو دن بعد ان کی لاش برآمد ہوئی۔
تاہم، قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔