بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تیس مارچ 2025 کی شب آٹھ بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تمپ میں گریڈ اسٹیشن پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔ حملے میں سرمچاروں نے دشمن کے کیمپ پر گرینیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے، جو کیمپ کے اندر جا گرے، جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے دوران، سرمچاروں کے ایک اور دستے نے تمپ کے بازار میں گشت کیا اور دشمن کے نقل و حرکت پر نظر رکھی مگر دشمن فورسز خوف کے مارے نقل و حرکت سے گریزاں رہے۔ بلوچ سرمچاروں کے جانے کے بعد قابض فورسز کا چھ گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ حملے کی جاگہ پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز کو حملے میں نشانہ بناتی رہے گی۔