ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس دوران زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ۔ تاہم حکام کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ۔
مقامی افراد کے مطابق حملے کے بعد پاکستای فورسز نے آبادی پر گولہ فائر کیا جو عبداللہ نامی شخص کے گھر پر گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین بچے شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں علاج کے لئے تربت روانہ کیا گیا ۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ۔