تمپ: ایم آئی کے اہم آلہ کار جلائی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

365

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 19 مارچ کو تمپ میں ملٹری انٹیلی جنس کی سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندہ، جلائی ولد اللّہ بخش سکنہ تمپ کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور اس کا اسلحہ ضبط کر لیا۔ حملے کے وقت جلائی کے ساتھ  ڈیتھ اسکواڈ کا ایک اور کارندہ بھی تھا جو بچ کر  فرار ہونے میں کامیاب ہوا، تاہم تنظیم کے پاس اس کی مکمل شناخت موجود ہے اور اسے جلد اس کے جرائم کی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی آلہ کار جلائی گزشتہ کئی سالوں سے بلوچ قومی تحریک آزادی کے خلاف سرگرم تھا اور تمپ کے مختلف علاقوں، بشمول گومازی، ملانٹ، پُل آباد، ملک آباد، اور نذر آباد میں، بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی، ٹارگٹ کلنگ، اور منشیات کے کاروبار میں براہ راست ملوث رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ماہ گومازی میں کمسن نوجوان معراج بلوچ، کریم بلوچ اور دیگر نوجوانوں کی شہادت میں بھی جلائی کا گروہ براہ راست ملوث تھا۔ یہ گروہ متعدد بلوچ نوجوانوں کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنانے میں شریک جرم رہا ہے۔ تنظیم کے پاس اس گروہ کے تمام افراد کی مکمل شناخت موجود ہے، اور انہیں جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے دوران طاہر نامی ایک بے گناہ بلوچ شہری ‎بدقسمتی سے فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا جس پر ہمیں افسوس ہے اور تنظیم زخمی طاہر اور اس کے اہلِ خانہ سے دلی معذرت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ڈیتھ اسکواڈ کارندے جلائی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور ان کے آلہ کاروں کو نشانہ بناتی رہے گی۔