بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی علاقے تربت میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے۔
آج صبح نو بجے کے قریب تربت میں ڈی بلوچ کے قریب سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر بم دھماکا ہوا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا دھماکا ہے۔
اس سے قبل گذشتہ روز ہرنائی میں فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ ریلوے ٹریک کے کلئرینس میں مصروف تھیں۔
رواں ہفتے بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے ایک بڑے نوعیت کے حملے میں جعفر ایکسپریس کو بولان میں قبضے میں لیا گیا جس میں سوار پاکستان فوج کے دو سو سے زائد اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا۔
بلوچ لبریشن آرمی نے اہلکاروں کے رہائی کے قیدیوں کے تبادلے سے مشروط کیا۔
بولان میں آج چوتھے روز بھی پاکستان فوج کی بڑی تعداد نقل و حرکت میں مصروف ہیں جبکہ بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ رات اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان فوج کیساتھ لڑائی جاری ہے۔