تربت: نوجوان گھر سے جبری لاپتہ

125

لواحقین کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے تربت یونیورسٹی کے نزدیک چائیں کور علاقہ میں چھاپہ مارا اور گھر سے قریش ولد نعیم کریم سکنہ تاپلو ناگ زامران کو لاپتہ کردیا۔

لواحقین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ قریش نعیم کو بازیاب کیا جائے وہ ایک بیگناہ نوجوان ہے اگر کسی ادارے کو خدشات ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے-

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں بے حد اضافہ کیا گیا ہے، گزشتہ دو زور میں ابتک پچاس سے زائد بلوچوں کی جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔