تربت کے مذہبی رہنما مفتی شاہ میر کو نامعلوم افراد نے مسلح حملے میں اس وقت قتل کردیا جب وہ جامع مسجد ملک آباد عشا کی نماز پڑھا رہے تھے۔
انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں سر اور جبڑے پر دو گولیاں لگی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔