بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش کی شناخت انس برکت کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق کیچ کور سے مقامی لوگوں نے لاش دیکھی جن کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔
مذکورہ نوجوان کا بنیادی تعلق زامران سے ہے۔ ان کو 2 اکتوبر 2024 کو پاکستانی فورسز نے تربت کے علاقے سنگانی سر چلو سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جسکی آج لاش برآمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جبری لاپتہ افراد میں سے اس وقت سینکڑوں نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہے ۔
دوسری جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے بلوچستان میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔