تربت: جبری لاپتہ سعید احمد کی عدم بازیابی، سی پیک روٹ پر اہلخانہ کا دھرنا جاری

180

سعید احمد کی گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکین گذشتہ دو دنوں سے تجابان کے مقام پر سی پیک روڈ کو بند کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔

سعید احمد جو لا کالج تربت میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو چار روز قبل پاکستانی فورسز نے دوران ڈیوٹی حراست بعد لاپتہ کیا ہے۔

تجابان بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور مرد اس احتجاج میں شامل ہیں جو شاہراہ پر بیٹھ کر سعید احمد کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مظاہرین نے تمام ٹرانسپورٹ اور مقامی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ مشکلات سے بچنے کے لیے اس راستے پر سفر سے گریز کریں۔

مزید برآں مقامی انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے سعید احمد کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اب تک ان کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث احتجاج جاری ہے۔