دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تربت کے علاقے ناصر آباد میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ نے فائرنگ کرکے شکیل احمد ولد نصیر احمد کو قتل کردیا ہے۔
دریں اثناء گوادر میں پاکستانی حمایت یافتہ گروہ کے ارکان نے فائرنگ کرکے تربت سے تعلق رکھنے والے کمال ولد حاجی داد محمد، لال جان ولد شوکت کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کمال ولد حاجی داد محمد دو ماہ قبل چالیس روز تک پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار رہے آج تربت میں عدالت میں حاضری پر جانے کے دوران فقیر کالونی کے قریب انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ سے انکے ہمراہ انکا رشتہ دار بھی زخمی ہوا ہے جنھیں بعد ازاں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں درجنوں گروہ جنھیں پاکستانی فورسز کی حمایت اور معاونت حاصل ہے بلوچ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء میں ملوث ہیں، جبکہ متعدد واقعات میں جبری گمشدگی بعد ازاں بازیاب ہونے والے افراد کو انہی گروہ کی جانب سے قتل کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے سیاسی و انسانی حقوق کے تنظمیں کئی بار بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔