بی این پی کا لانگ مارچ کا اعلان قابل تحسین اقدام ہے، فیصلے کا احترام کرتے ہیں – بی وائی سی

197

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہےکہ ہم عوامی جدوجہد اور عوامی مزاحمت کے ہر عمل کی مکمل حمایت میں کھڑے ہیں۔ اس نازک وقت میں ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچ سماج کے اندر تمام سیاسی اور سماجی قوتوں کو اجتماعی مزاحمت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ ایک متحد تحریک کے ذریعے ہی ہم اس نوآبادیاتی نظام کو ختم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جبر اور استبداد پر بنے ڈھانچے کے اندر انصاف کی تلاش ہی اس کی بنیادوں کو مضبوط کرتی ہے۔ جبر کے نظام کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ہی حقیقی انصاف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مسلسل عوامی مزاحمت سے ہی ظلم کی شکست ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا لانگ مارچ کا اعلان قابل تحسین اقدام ہے اور ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔