بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما بیبگر بلوچ کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
بی وائی سی رہنما سمی دین بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رکن، بیبرگ بلوچ، جو اس وقت ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں، کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جانا تھا، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد آج، پیر کے روز انہیں عدالت میں پیش کرنے کی تاریخ دی گئی تھی لیکن آج بھی انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق، بیبرگ بلوچ، جو بجلی گھر تھانے میں قید تھے، گزشتہ روز سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بیبرگ بلوچ کی زندگی اور سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں۔
خیال رہے کہ 20 مارچ کی صبح تقریباً 5:30 بجے، پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں بیبرگ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، انہیں اور ان کے بھائی کو زبردستی حراست میں لے لیا۔