بولان میں پاکستانی فوج کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

1125

بلوچ لبریشن آرمی کی طرف گذشتہ دنوں کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر قبضہ کو 32 گھنٹے گزر چکے ہیں ۔ مسلح تنظیم کے مطابق ٹرین مغوی اہلکاروں کے ساتھ ابتک انکے قبضہ میں ہے ۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن مکمل کرکے تمام مغوی کو بازیاب اور تمام حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے ۔ لیکن ابتک آئی ایس پی آر کی دعوی کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

بلوچ لبریشن آرمی کے مطابق انکے تین جنگجو جانبحق جبکہ پچاس مغوی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بولان کے علاقوں آب گم، کمبڑی ڈیم، لاکی ، ڈھاڈر ، انگور، مشکاف کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کری ہے ۔

پاکستانی فوج کو اس آپریشن میں جنگی ہیلی کاپٹروں ، ڈرون کی مدد حاصل ہے۔ گذشتہ رات بھی ڈرون طیاروں سے گولے ڈاغے گئے تھے۔